ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نااہلی پر افسوس مگر ہر غلیظ کام عمران نے خود کیا،سعد رفیق

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پرشادیانے بجانا نامعقول کام ہے۔عمران کی نااہلی پرافسوس ہے مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہی نے بنائے،ہر غلیظ کام عمران نے خود کیا ،کروایا اور اسکا گنددوسروں پر اچھالا ۔اقتدار کیلئے بنائے گئے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل کے بینیفیشری عمران نیازی ہی تھے۔

ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بددیانت ثاقب نثار کے سرٹیفائڈ صادق اور امین کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چوری اور جھوٹ پکڑے جانے پر نااہل کردیا، بہتان ،سازش اور جبر کا وبال آناہی تھا،سازشی عمران اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی اور دیانت کابھاشن اپنے نفس کے غلاموں کو زیب نہیں دیتا۔ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں مجرم ثابت ہونے کے بعد بدزبان کپتان توشہ خانہ کیس میں اثاثے چھپانے کے جرم میں نااہل ثابت۔ مکافات ِعمل جاری، دوسروں پر بہتان گھڑنے والاآڈیو لیکس اورعدالتی فیصلوں کے ذریعے سرتاپا بددیانت خائن اورسازشی ثابت، شرم تم کو مگر نہیں آتی !۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں