ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاستی اداروں پر بلاجواز تنقید قابل مذمت عمل ہے: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں پر بلاجواز تنقید کرنا اور ان کے خلاف نعرے بازی کرنا افسوس ناک امر ہے۔

اسلام آباد میں ایک کانفرنس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت شہریوں کے آزادی اظہار کے حق کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت عوام کو ایسے فورم مہیا کرتی ہے جہاں پر وہ آزادی رائے کے حق کو استعمال کر سکیں لیکن ایسے فورمز کو ریاستی اداروں پر بلاجواز تنقید کے لیے استعمال کرنا قابل مذمت عمل ہے۔

یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں پختون تحفظ موومنٹ کے ارکان نے ریاستی اداروں، خصوصاً افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں