ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات: بلوچستان کے 32 اضلاع کی مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 32 اضلاع کے بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کی مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ 14 دسمبر کو ہو گی اور بلوچستان کے 32 اضلاع کی لوکل کونسل کے ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور حب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بحال کر دیا گیا ہے۔ضلع لسبیلہ میں سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حب میں علیحدہ ضلع بننے کے باوجود پرانی حلقہ بندیوں پر ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

یکم نومبر سے 4 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 11 دسمبر کو ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں