ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے خون ریز چھاپے،4 فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضۃ علاقوں  نابلوس اور رم اللہ کے قریب نبی صالح نامی قصبے میں اسرائیلی قوتوں نے  چھاپے کے دوران گولیاں  چلا دیں جس سے اب تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 فلسطینی امور صحت کے مطابق،  قابض قوتوں کی گولیوں سے چار مزید  فلسطینی شہید جبکہ انیس زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ  تین افراد نابلوس میں جبکہ ایک شخص رم اللہ کے قریب نبی  صالح نامی قصبے میں چھاپے کے دوران ہلاک ہوا۔

 دریں اثنا، فلسطینی حکومت نے  نابلوس میں اسرائیل کے عسکری آپریشنز کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں