ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: مایوس کن پرفارمنس پر ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ مستعفی

ویسٹ انڈیز: آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے عہدے سے مستعفی ہونیکا اعلان کردیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق فل سمنز اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔فل سمنز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے پر دکھ ہے۔ فینز سے معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے اندر کچھ غیر معمولی افراد باقی ہیں، جن کے بارے میں مجھے  یقین ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے بہترین مفاد میں کام کرتے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں