ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان عنقریب ہونے والے ضمنی انتخبات میں امیدوار کھڑے ہونے کے اہل ہیں، ہائی کورٹ

پاکستان میں عدالت  کا کہنا ہے  کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے مستقبل کے انتخابات میں حصہ لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے ‘سیاست پر پابندی’ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

 عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ نااہلی کے اس فیصلے کو فوراً منسوخ کر دیا جائے۔ حالانکہ عدالت نے اس عرضی کو خارج کرنے کے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی ہے کہ وہ اس ماہ ہونے والے این اے-45 ضمنی انتخاب میں لڑنے کے لیے کسی بھی مسئلہ کا سامنا نہیں کریں گے۔

عدالت نے سماعت کو آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

 پاکستان الیکشن کمیشن نے گزشتہ جمعہ کو عمران خان پر قیمتی تحائف کی فروخت سے آمدنی چھپانے کا قصوروار پائے جانے کے بعد پانچ سال کے لیے انتخاب لڑنے پر پابندی لگادی تھی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں