ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی شہدا ء کا خون آزادی کی منزل کو قریب لائے گا ،خالد مشعل

دوحہ:حماس کے بیرون ملک کے لئے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی شہدا ء کا خون آزادی کی منزل کو قریب لائے گا ۔

خالد مشعل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی کی طرف سے ان جرائم کے بعد یہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ مزاحمت کا مطلب صرف اسرائیل سے ٹکرانا ہے اور اسی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے اسرائیلی الیکشن سے پہلے فلسطینیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کوتیز کر رکھا ہے تاکہ حکومت میں شامل عناصر کی کامیابی کے لیے فلسطینیوں کی قتل وغارت گری کو سیڑھی بنا سکیں۔

فلسطینی رہنما نے کہا  انہیں آگاہ رہنا چاہیے فلسطینی شہدا کا خون آزادی کی منزل کو قریب لائے گا۔ اس ساری ظالمانہ قتل و گارتگری کے باوجود آزادی کا سفر آگے بڑھے گا۔ جنین اور نابلس میں وسیع پیمانے پر اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے جاری محاصرے ، گرفتاریاں اور کارروائیاں فلسطینی مزاحمت اور جدوجہد کو تیز کرنے کا موقع بنیں گے۔

خالد مشعل نے کہا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والی فلسطینی عوام کی شہادتیں صرف مزاحمت کو بڑھانے اور اس کی روح کو مضبوط تر کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے دیہاتوں ، قصبوں اور شہروں کو اس وقت تک مزاحمت کے قلعوں بدل دیں جب تک آزادی کی منزل ممکن نہیں ہو جاتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں