ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر

میلبرن: نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا جبکہ مسلسل بارش کی باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین میچ نہ ہونے کے باعث دونون ٹیموں کو ایک ایک پوائٹ دے دیا گیا ہے، جس کے ساتھ گروپ اے کی صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔

گروپ اے میں نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، سری لنکا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا 2،2 پوائںٹس کے ساتھ دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ افغانستان ایک پوائنٹ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر قابض ہے۔

قبل ازیں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 رنز سے شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں