ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ  کا گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم

 کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

 سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا  افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں پولیس نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے مہلت طلب کرلی۔

پولیس حکام نے کہا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کے اقدامات کیے جارہے ہیں، مختلف وفاقی اداروں کو خطوط لکھے ہیں، جواب کا انتظار ہے۔

عدالت نے پولیس کو لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں