ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے رانا ثناء اللہ کی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست نمٹا دی

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے رانا ثناء اللہ کی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست نمٹا دی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے، چالان پیش ہوجائے تو پھر مقدمہ سے نام نہیں نکالا جا سکتا۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست نمٹا دی۔جج نے ریمارکس دیئے کہ ادارے سیاسی اعلی کار بنے ہوئے ہیں، ایک آتا ہے مقدمہ کرتا ہے دوسرا آتا ہے ختم کردیتا ہے۔

 دوران سماعت عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایف آئی آر براہ راست رانا ثنا اللہ پر تھی یا سورس رپورٹ پر؟۔

ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے بتایا کہ سورس رپورٹ پر ایف آئی آر کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ کس نے اس سورس رپورٹ پر کارروائی کی؟۔کیا مونس الٰہی کا فیصلہ نہیں ہوا ہائی کورٹ میں۔ہمیں اس کو فالو کرنا ہے۔نوٹس جو اینٹی کرپشن نے کیا۔اس پر کارروائی کرتا تو آپ کو پتا چلتا، آپ کیسے ڈی جی رہ سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں