ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی مڈل کلاس دقیانوسی نظام کو بدلنے کیلئے باہر نکلی،فواد چوہدری

لاہور:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مڈل کلاس دقیانوسی نظام کو بدلنے کیلئے باہر نکلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی مڈل کلاس دقیانوسی نظام کو بدلنے کیلئے باہر نکلی ہے، اس تحریک میں وہ لوگ شامل ہیں جو اگلی نسل کیلئے نظام بدلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا ہے اور فیصلہ سازی کو بند کمروں سے نکالنا ہے اور عمران خان کی قیادت میں اس نظام کو بدلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے عمران خان پر جو محبت نچھاور کی ہے اس سے عوام کے سیاسی شعور کا اندازہ ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش نہیں ہے کیونکہ یہ کہتے ہیں الیکشن نہیں کرائیں گے کیونکہ الیکشن ہار جائیں گے اور لاکھوں لوگوں کو روکنا رانا ثنا اللہ کے بس کی بات نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں رانا ثنا اللہ پر جو تشدد کیا گیا آج وہ ہی تشدد وہ لوگوں پر کررہے ہیں لیکن پرتشدد احتجاج تو ہمارا ایجنڈا ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمرا مطالبہ ہے کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ حق حکمرانی کس کے پاس ہونی چاہیئے  اور ہمارا ایجنڈا صاف شفاف الیکشن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں