ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل کے صدارتی انتخابات،لولا ڈی سلوا کی کامیابی

برازیل میں صدارتی انتخاب بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا نے جیت لیا ہے 

برازیلئن الیکشن کمیشن کے مطابق، انتخابات میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر بولسینورو کو شکست ہو گئی۔

 ڈی سلوا نے سخت مقابلے کے بعد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں موجودہ صدر  یائر بولسینورو کو شکست دی، لولا ڈی سلوا کو 50 اعشاریہ 83 فیصد اور صدر بولسینورو کو 49 اعشاریہ سترہ فیصد ووٹ ملے۔

لولا ڈی سلوا کو صدر بولسینورو کے دورحکومت میں  بدعنوانی کے الزامات کا سامنا رہا۔

لولا ڈی سلوا کو بدعنوانی کے الزامات پر گرفتار کرکے نااہل کر دیا گیا تھا تاہم برازیل کی عدالت نے لولا ڈی سلوا کی قید اور نااہلی کا فیصلہ ختم کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں