ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاتون صحافی صدف نعیم سپرد خاک نماز جنازہ اچھرہ میں ادا کی گئی

لاہور؛ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سادھوکی کے قریب عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی نجی ٹی وی کی خاتون صحافی صدف نعیم کو سپردخاک کر دیا گیا۔

صحافی صدف نعیم کی نماز جنازہ اچھرہ میں ادا کی گئی جسکے بعد انہیں لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے علاوہ پریس کلب کے عہدیداروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صدف نعیم سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ پر کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئیں تھیں، وہ لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں اور اس دوران کنٹینر کے ساتھ ساتھ بھاگتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں