ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس، اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونیوالے اناج برآمدگی معاہدے سے الگ

ماسکو:روس، اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے اناج برآمدگی معاہدے سے علیحدہ ہوگیا۔

روسی میڈیا کے مطابق روس نے اپنے بحری جہازوں پر یوکرینی حملے کے بعد معاہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بحیرہ اسود میں ہمارے بحری جہازوں پر یوکرین نے ڈرون حملے کیے تھے۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ حملوں کے باعث روس نے اناج برآمدگی معاہدے میں شمولیت معطل کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ اور ترکی کی کوششوں سے روس یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ 22 جولائی کو ہوا تھا۔

معاہدے کی مدت وسط نومبر میں ختم ہونا تھی، معاہدے کے بعد یوکرینی بندرگاہوں سے لاکھوں ٹن اناج کی برآمدگی ممکن ہوئی تھی۔یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج برآمدگی روس کے حملے کی وجہ سے رکی ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں