ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

امریکی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلپائن میں رواں سال آنے والے تباہ کن طوفانوں میں ایک طوفان ہے جس میں اب تک 100افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ پہاڑی گاﺅں میں درجنوں افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں 53کا تعلق بانگسامورو خودمختار علاقے کے ماگوئندانو سے تھا جو کہ نالگے طوفان نلگے سے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ڈوب گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شدید بارش کے نتیجے میں پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے63افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار میں زیادہ تر وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو کوسیونگ گاﺅںمیں بڑے مٹی کے تودے کے باعث لاپتہ ہوئے ہیں بلکہ خدشہ کیا جا رہا ہے کہ مٹی کے تودے سے کئی خاندان دب چکے ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے طوفان ختم ہونے کے بعد اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ فلپائن میں 200ملکی اور بین الاقوامی پروازیں طوفان کے باعث منسوخ کر دی گئیں ،دارالحکومت منیلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مختصر طور پر بند کر دیا گیا، جس سے ہزاروں مسافر ہوائی اڈے پر پھنس گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں