ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور پولیس نے شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاور:تھانہ شرقی پولیس نے رہائشی، گنجان آباد علاقوں اور تجارتی مراکز میں راہ چلتے شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چھیننے والے گروہ کا سراغ لگا کر2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مدعی محمد عمار مسعود ولد مسعود احمد نے تھانہ شرقی پولیس کو راہزنی کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ شرقی ارباب نعیم حیدر نے 2 رکنی راہزن گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزمان شریف اللہ ولد ملک رحمان اور دانش ولد عارف کو گرفتار کر لیا ۔

گرفتار ملزمان کا تعلق وزیر باغ سے ہے جو کینٹ کے گنجان آباد علاقوں اور تجارتی مراکز میں راہ چلتے شہریوں سے موٹرسائیکل کے ذریعے موبائل فونز چھیننے کے وارداتوں میں ملوث ہیں۔

خفیہ اطلاع پر گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، موبائل مونز فروخت کرنے کے غوض حاصل کی گئی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا ۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں