ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کی طرف سے جنوبی کوریا کے ساتھ اظہارِ تعزیت

چین کے صدر شی جن پنگ نے کل دارالحکومت سیول میں ہالووین تقریبات کے دوران اژدہام کے نتیجے میں ہلاکتوں پر جنوبی کوریا کے صدر یون سُک۔ ییول کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام میں شی نے کہا ہے کہ مجھے اس واقعے سے دھچکا لگا ہے۔ میں چین کے عوام اور حکومت کی طرف سے واقعے پر اظہارِ افسوس اور مرحومین کے سوگواروں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ میں واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کا متممّی ہوں۔

شی نے واقعے میں بعض چینی شہریوں کے بھی ہلاک اور زخمی ہونے کا ذکر کیا اور کہا ہے ہم چینی شہریوں کے علاج معالجے کے معاملے میں سیول انتظامیہ کی طرف سے تعاون کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ سیول کے علاقے اٹائیون میں ہالووین تقریبات کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 153 افراد ہلاکا ور 82 زخمی ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں