ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 نوازشریف ، آصف زر داری اورمولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد :سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سیاسی قائدین کی ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے جاری لانگ مارچ کے سوا دیگر امور پر بھی گفتگو  کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔سیاسی قائدین نے وفاقی حکومت کی جانب سے کسان پیکج دینے پر بھی اظہار مسرت کیا ۔ذرائع کے مطابق ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور مل کر چلنے پر اتفاق رائے، سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں سیلاب اور امدادی سرگرمیوں بارے بھی آگاہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں