ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداروں کو الطاف حسین اور عمران خان جیسوں کو گود نہیں لینا چاہیے، جاوید لطیف

۔ لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایک فسادی الطاف حسین تو دوسرا عمران خان ہے،  اداروں کو الطاف حسین اور عمران خان جیسے لوگوں کو گود نہیں لیناچاہیے ، حکومت ایسا کرے گی کہ عمران خان بندے کا پتر بن جائے گا، کسی نے بھی صادق و امین عمران خان کو نہیں کہا، نہ ہی کلین چٹ دی،حکومت وقت کے پاس شواہد موجود ہیں، عمران خان یا مسلح جتھے سے بلیک میل ہوں گے، نہ بات کریں گے۔

ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھاغلطیوں کااعتراف ادارے کرتے ہیں مگر جب پالتے ہیں تو الطاف حسین، عمران خان جیسے لوگوں کو گود نہیں لینا چاہیے۔ الطاف حسین پر پابندی عرصہ سے لگی لیکن اثرات اب بھی ہیں۔عمران خان فسادی کے اثرات دیر تک بھگتیں گے۔ ایک فسادی الطاف حسین تو دوسرا عمران خان ہے۔ 

جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کو عمران خان کی گرفتاری روکا جا رہا تھا، اب کچھ دن انتظار کرلیں گے۔ بندوق سے خونی مارچ جو حملہ کرنا چاہتا ہے، دیکھ رہے کتنی اسپیس کوچ کی فرمائش پر ملے گی، حکومت ایسا کرے گی کہ عمران خان بندے کا پتر بن جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں