ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت معاہدے پر عمل درآمد کرے ورنہ ہمیں دوسرا طریقہ آتاہے، امین الحق

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے خبردار کیا ہے کہ سندھ حکومت ایم کیوایم کے ساتھ کیے گئے تحریری معاہدے پر عمل کرے ورنہ ہمیں دوسرا طریقہ بھی آتا ہے۔

امین الحق  نے حکومت کوسیاسی مفاہمت سے معاملات حل کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ کراچی میں متحدہ کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں جمہوری اورآئینی طریقے سے آگے بڑھنا ہوگا، امید ہے کہ اگست 2023 کے انتخابات نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر ہوں گے۔

عمران خان کے حوالے سے امین الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے علاوہ سب کو چور سمجھتے ہیں، حکومت سیاسی مفاہمت سے معاملات کو حل کرے، ملک میں ہر صورت میں جمہوری روایت کو  قائم رہنا چاہیے، عمران خان آپ کو جمہوری انداز میں آگے بڑھنا پڑے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں