ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اور پی ٹی آئی نام نہاد آزادی مارچ نکال کر پھنس چکے ہیں، شرجیل میمن

کراچی:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے مایوس ہو کر عمران خان نے تحریک انتشار کو 10 ماہ تک طول دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے یہ اعلان کر کے تسلیم کر لیا ہے کہ ان کا لانگ مارچ ناکام ہو چکا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نام نہاد آزادی مارچ نکال کر برے طریقے سے پھنس چکے ہیں، فیس سیونگ کے لئے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے چکر لگاتا رہے گا، جھوٹا، منافق شخص معصوم پاکستانیوں کو گمراہ کرتا رہا ہے، جھوٹے حلفیہ بیان جمع کر کے عمران خان الیکشن کمیشن، ہائی کورٹس اور لوور کورٹس کو گمراہ کرتا رہا۔

 انہوں نے کہا کہ کسی نے اس شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی، چیف جسٹس نے بھی دو وکیلوں کے ذریعے عدالت کو گمراہ کرنے جیسے سخت ریمارکس دیئے ہیں۔

ا نہوںنے کہا کہ اس کے باوجود عمران خان کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ پاکستان دشمن شخص کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں