ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان عدالت کو یقین دہانی کرائیں اور آ جائیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان ہائیکورٹ کو یقین دہانی کراتے ہیں تو آنے دیا جائے گا۔سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے، کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے اور جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون میں تبدیلی پر صحافی برادری سے مشاورت کریں گے اور اگر بل کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی توحکومت بل کو واپس لے گی۔

ان کاکہناتھا کہ سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو کنٹرول کرنا چاہیے اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور اندیشہ ہے کہ آزادی اظہار رائے کو نقصان نہ پہنچے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں