ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ، عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے، یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لاکر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گیا اس کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں