ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاق کا عمران خان پر فائرنگ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو خط

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے  وزیرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے  کیلئے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا۔

 خط میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت مقدمہ کے میرٹ  پر اندراج کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے ، 3روز گزرنے کے باوجود مقدمہ نہ ہونے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، وزیرآباد فائرنگ کا مقدمہ گرفتار ملزم کے خلاف شواہد کی بنیاد پر درج کیا جائے۔

 خط کے مطابق فائرنگ کے بعد عمران خان اور دیگر متاثرین کا میڈیکولیگل نہ ہونا باعث تشویش ہے ، وفاقی حکومت نے خط چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی  پنجاب کو لکھا ۔ خط میں پی ٹی آئی احتجاج اور گورنر ہاؤس کو سیکیورٹی نہ دینے پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

 وزیر آباد فائرنگ کے بعد پنجاب میں جلاؤ گھیراؤ پر بھی وفاق نے گہری تشویش کاا ظہار کیا ،پنجاب حکومت کو خط جوائنٹ سیکرٹری سکیورٹی وفاقی وزارت داخلہ کے دستخط سے بھیجا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں