ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے تمام اندازے غلط ثابت کیے، آئی سی سی

 سڈنی:آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل فور مرحلے میں جگہ بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی پاکستانی ٹیم کے جذبے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی اور اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر کئی تعریفی ٹوئٹس کی ہیں،

آئی سی سی نے لکھا ہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں پہنچ کر تمام اندازے غلط ثابت کردیے،ایک اور ٹوئٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ ٹی 20ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈرامائی کہانیوں میں سے ایک، پاکستان نے یہ کیسے کیا؟

ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ دو میچوں میں شکستوں کے بعد نیچے سے اوپر آنا ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کسی تیز سواری پر سوار تھا،آئی سی سی نے اپنی دیگر ٹوئٹس میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے تمام تر مشکلات کے باوجود خود کو پرسکون رکھا، فائنل فور میں جگہ بنائی اور آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں