ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ پولیس کا دوران ڈیوٹی معذور ہونے والے اہلکاروں کیلیے بڑا اقدام

کراچی : سندھ پولیس نے دوران ڈیوٹی حادثات اور مقابلوں میں معذور ہونے والے اہلکاروں کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔  جسمانی طور پر معذور اہلکاروں کو سہولیات سے آراستہ مخصوص موٹر سائیکلیں فراہم کر دیں۔

پولیس کے معذور اہلکاروں کے لیے 38 لاکھ روپے کے فنڈ سے خصوصی موٹر سائیکلیں تیار کی گئیں۔ ابتدائی طور پر 19 موٹر سائیکلیں تیار کی گئیں ہیں۔ انہیں معذور اہلکاروں کے دروازے پر پہنچا دیا گیا۔

اے آئی جی فیصل چاچڑ کا کہنا ہے کہ جسمانی معذوری کا شکار اہلکاروں کو آئی جی سندھ کی ہدایت پر مخصوص موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں، دوسرے مرحلے میں مزید 35 سے زائد موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔

فیصل چاچڑ نے بتایا کہ فیصلہ دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے کیا گیا، اہلکاروں کو موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا مقصد ان کا حوصلہ بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن پولیس اہلکاروں کو مخصوص موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی وہ تمام پولیس اہلکار حاضر سروس ہیں، موٹر سائیکل فراہمی سے اہلکاروں کے معمولات زندگی آسان ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں