ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال: 5،6 کی شدت سے زلزلہ، 6 افراد ہلاک مزید ہلاکتوں کا خطرہ

نیپال میں 5،6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر USGS کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کے شمال مغربی علاقے ڈوٹی  میں تھا۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 16 کلومیٹر اور شدت 5،6 تھی۔

نیپال پولیس ترجمان ٹیڈ پرساد رائے کے مطابق زلزلے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور اس تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ  زلزلے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے  اور متاثرہ علاقے میں ہماری امدادی کاروائیاں بغیر کسی وقفے کے جاری ہیں۔

نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبّی امداد کی فراہمی کے لئے متعلقہ ادارے فعال ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں