ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا اور پنجاب میں گورنر راج لگایا جا سکتا ہے، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کے پی اور پنجاب میں ابتر صورتحال کے باعث گورنر راج لگایا جا سکتا ہے، یہ ایک آئینی عمل ہے، وفاقی حکومت پاکستان کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے تمام اقدامات اٹھائے گی،

رانا ثناءاللہ کاکہناتھاکہ صوبائی حکومتیں اگر لوگوں کو آزادانہ نقل و حرکت دینے سے گریزاں ہو جائیں تو آئین نے ایسی ہی صورتحال کےلئے گورنر راج کا آپشن رکھا ہے ،صدر مملکت وزیراعظم کے مشورے کے پابند ہیں، صدر کے اتنے اختیارات نہیں ہیں کہ وہ اپنی ناک پر بیٹھی مکھی کو بھی اڑا سکے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کاکہناتھا اگر کے پی اور پنجاب میں کوئی ابتر صورتحال بن جائے جس کا آغاز ہو گیا ہے تو گورنر راج لگایا جا سکتا ہے، گورنر راج ایک آئینی عمل ہے، وفاقی حکومت پاکستان کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے تمام اقدامات اٹھائے گی، صوبائی حکومتیں اگر لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت دینے سے گریزاں ہو جائیں تو آئین نے ایسی ہی صورتحال کےلئے گورنر راج کا آپشن رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں