ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار  کی جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر  کی آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان   ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے مولانا فضل الرحمن کو سودی بینکاری کے معاملے پر حکومتی اپیل واپس لینے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں