ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان حکومت کی طرف سےحقوق انسانی کی پامالیاں،اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے  افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے خلاف حقوق انسانی کے احترام  پر مبنی ایک قرارداد منظور کر لی ہے ۔

193رکنی اسمبلی میں جرمنی کی پیش کردہ قرار داد پر رائے دہی ہوئی جس  کے تحت طالبان انتظامیہ کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں  پر جبر اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرنے سمیت ملکی معیشت اور انسانی و سماجی حالات کو مزید ابتری کی طرف لے جایا گیا  ہے ۔

 اس قرارداد کو 116 ارکان کی حمایت سے قبول کرلیا گیا جبکہ روس اور چین سمیت 10 ممالک غیر جانبدار رہے ۔

 اس قرارداد میں طالبان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ حقوق انسانی کا احترام ممکن بنانے کےلیے اپنی پالسیوں میں تبدیلیاں لائے۔

 طالبان انتظامیہ  نے ملک میں خواتین کو بنیادی  و سماجی حقوق سے محروم کرنے کےلیے متعدد قوانین لاگو کر رکھے ہیں جن میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی بھی شامل ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں