ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان پر حملہ روکنے والے شخص کیلیے 25 لاکھ روپے انعام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑنے والے کارکن ابتسام حسن نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوان کی بہادری اور جرأت کی تعریف کرتے ہوئے اسے 25 لاکھ روپے کا چیک انعام کے طور پر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے نوجوان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے، اس نے جان پر کھیل کر ملزم کو پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ کارنامہ کسی ترازو میں نہیں تولا جا سکتا۔ قوم ابتسام حسن کی دلیری کو دلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ آپ جیسے بہادر نوجوان پر ناز ہے۔آپ کے بروقت ایکشن نے کسی بڑے حادثے سے بچایا۔اس موقع پر ابتسام حسن کے ماموں ناصر محمود بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں