ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 افغان لیگ سپنرراشد خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  دبئی:افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راشد خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شاعری پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے.

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ایک اور اجازت ہے تمہیں، راشد خان کو شعر پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے کہ عرض ہے، بھول سکتے ہو تو بھول جا اجازت ہے تمہیں.

انہوں نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں،ایک مداح نے لکھا کہ راشد بھائی آپ کی گگلی اور شاعری آج تک کوئی سمجھ نہیں پایا، جبکہ دوسرے مداح نے لکھا کہ بھائی کسی سے محبت ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں