ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رابعہ اظفر نظامی پی ٹی آئی کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ تعینات

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے رابعہ اظفر نظامی کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری تعینات کردیا۔

پی ٹی آئی کے صدر علی زیدی کی جانب سے رابعہ اظفر نظامی کی فوری تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت تمام بلدیاتی اداروں اور عہدیداروں کی کارکردگی کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لے گی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے نوٹی فکیشن میں عہدیداروں کو متنبہ کیا کہ اگر کسی نے بغیر منظوری یا اطلاع کے تین مٹینگز میں شرکت نہیں کی تو اُسے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں