ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاورپولیس نے ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث5ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاور: تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس نے خفیہ اطلاعات ملنے پر مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم میں ملو ث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس نے گزشتہ روز یکہ توت ،گلدرہ ، سید حسن پیر روڈ اور ملحقہ علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث5 مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میںاحمد علی ولد حسین شاہ ،جاوید اقبال ولد ظہو ر احمد،وقار خان ولد گلاب خان،اکرام خان ولد فرمان علی اور ریاض ولد بخت بلند شامل ہیں جن کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جو مشکوک حالت میں خوف و ہراس پھیلاکر علاقہ یکہ توت میں مسلح ہوکر گھومتے اور ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔ 

گرفتار ملزمان کے قبضے ایک عدد کالا کو ف، 4 عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کر لئے ۔ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں