ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل: صدر اسحاق نے نیتان یاہو کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے یکم نومبر کے انتخابات کی فاتح لیکوڈ پارٹی کے چئیر مین بنیامین نیتان یاہو کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

نیتان یاہو کے ساتھ موضوع سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ہرزوگ نے اسمبلی گروپوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد لیکوڈ پارٹی کے چئیر مین نیتان یاہو کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر اسحاق نے کہا ہے کہ اسمبلی گروپوں کے ساتھ مذاکرات میں 64 اسمبلی ممبران نے نیتان یاہو کو اور 28 نے مستقبل پارٹی کے چئیرمین یائر لاپڈ کو امیدوار ظاہر کیا جبکہ اسمبلی کے 28 ممبران نے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

صدر اسحاق نے کہا ہے کہ اسمبلی کی بھاری اکثریت حاصل کرنے، اسمبلی کی سب سے بڑی پارٹی ہونے اور حکومت بنانے کا سب سے زیادہ موقع رکھنے کے پہلووں کو مدّنظر رکھتے ہوئے لیکوڈ پارٹی کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سُپریم کورٹ کے مطابق ،عدالتوں میں  نیتان یاہو کے خلاف زیرِ سماعت  تین بدعنوانی   مقدمات  حکومت بنانے کی ذمہ داری میں رکاوٹ نہیں ہیں۔

قانون کی رُو سے نیتان یاہو28 روزہ مدت میں حکومت بنانے کے پابند ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں