ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناانصافی پر غیر جانبدار رہنے والے معاشرے کسی نعمت کی امید نہ رکھیں، عمران خان

لاہور :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ناانصافی پر غیر جانب دار رہنے والے معاشروں کو کسی نعمت کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

عمران خان نے غیر جانب داری کے حوالے سے تنقیدی ٹویٹ میں اشعار بھی ٹویٹ کیے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ اشعار ان انسانی معاشروں کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو ناانصافی اور اخلاقی اقدار کی تنزلی کا سامنا کرتے ہوئے غیر جانب دار رہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایسے معاشرے کو اللہ تعالی سے کسی نعمت کی امید نہیں رکھنی چاہیے جیسا کہ اللہ تعالی نے قرآن  مجید میں اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں