ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف تیسری بار کورونامیں مبتلا

اسلام آباد:وزیراعظم میاں شہباز شریف تیسری بار کورونا وائرس کا شکارہوگئے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دو روز سے طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔وفاقی وزیر نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اس سے قبل بھی دو مرتبہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔پہلی بار گزشتہ سال 2021جون میں شہباز شریف میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے ماڈل ٹائون میں واقع رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کچھ دنوں بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔دوسری بار رواں سال جنوری میں شہباز شریف دوسری بات کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں