ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘اگر کوئی گڑ بڑ ہوئی تو ذمہ دار آپ ہوں گے’، بلاول بھٹو کی صدرمملکت کو آخری وارننگ

وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو رزداری نے صدرمملکت عارف علوی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے عمل کو آئینی اور قانونی طریقے سے مکمل کرنے دیں۔ ان کے پاس آخری چانس ہے۔ اگر کوئی گڑ بڑ ہوئی تو ذمہ دار وہ ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے پہلے بھی تحریک عدم اعتماد کے وقت غیر آئنی طریقے سے اسمبلیاں تحلیل کروانے کی کوشش کی تھی۔ امید ہے کہ اس بار وہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے اور اگر انہوں نے کچھ گڑٰ بڑ کرنے کی کوشش کی تو نتیجہ ان کو بھگتنا پڑے گا۔ یہ ان کا امتحان ہے وہ عمران خان کا ساتھ دیتے ہیں یا آئین کا۔ انہیں دکھانا ہوگا کہ وہ آئین پاکستان کے ساتھ وفادار ہیں یا پھر اپنے دوست عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف چیئرمین نے اسی ہفتے میں لانگ مارچ کے اعلان کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ ایسا کر کے آرمی چیف کی تعیناتی کے آئینی اور قانونی عمل کو متنازع کر کے اس پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ ایک بار پھرملک کی قسمت سے کھیلنا چاہتے ہیں۔ اسی ہفتے وہ راولپنڈی سے یہ تماشہ کریں گے توسب جانتے ہیں کہ ان کا مقصد کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کی لانگ مارچ کا کوئی آئینی مقصد نہیں ہے۔ انہوں نے پہلے بھی ایسی سازش کی تھی جس کو ناکام بنایا گیا۔ اب بھی ان کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے آرمی چیف کو تاحیات توسیع دینے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں  نے اس مسترد کر دیا۔ وہ پہلے بھی غیر جمہوری کندھوں پر سیاست کرتے رہے ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ میں یہ تجویز نہیں دوں گا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ  کوروکا جائے، مگر عمران خان ہمیں وہ قدم اٹھانے پر مجبور نہ کریں جو  ہم نہیں اٹھانا چاہتے۔  ہم یہ سب افورڈ نہیں کرسکتے۔عمران خان سے مطالبہ ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے عمل کو آئینی اور قانونی طریقے سے مکمل کرنے دیں۔ اس کے بعد راولپنڈی، اسلام آباد میں آکر جلسہ کریں۔اپنے مطالبات بار بار دہراتے رہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں