ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: PKK کی سرغنہ کو غیر فعال بنا دیا گیا

عراق کے شمالی علاقے غارہ میں آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے لیڈی وِنگ کی سرغناوں میں سے نورشین عفرین اور دیگر 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکیہ خفیہ ایجنسی MITکے کامیاب آپریشن  میں غیر فعال بنائی گئی  شامی دہشت گرد ‘نورشین عفرین’  2000 کی دہائی کے آغاز میں دہشت  گرد تنظیم میں شامل ہوئی اور سالوں تک ترکیہ  میں تخریبی کاروائیاں کرتی رہی۔ بعد کے سالوں میں ترکیہ کے میٹروپولیٹن شہروں میں PKK/KCK کی تخریبی کاروائیوں  کا انتظام  چلاتی رہی۔

آپریشن میں عفرین کے 4 محافظوں کو بھی غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

موصول معلومات کے مطابق ترکیہ  میں کثیر تعداد میں تخریبی کاروائیوں کے احکامات اور شام میں ترکیہ مسلح افواج کے آپریشنوں کے خلاف PKK/KCK  کی کاروائیوں کے احکامات دہشت گرد ‘نورشین عفرین’ نےجاری کئے تھے۔

دہشت گرد نورشین عفرین عراق کے علاقے غارہ  میں فعال تھی اور پنجہ۔ کلید آپریشن کے مقابل دہشت گردوں کو تخریبی کاروائیاں سونپنے  پر مامور تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں