ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تعویذ ڈالنے پر دیور نے بھابھی اور بھتیجے کو قتل کردیا

سنگ دل دیور نے تعویذ ڈالنے کا الزام لگا کر بھابی، بھتیجے کو قتل اور بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔ افسوس ناک واقعہ الہ اباد کے نواحی گاؤں ڈھکو میں پیش آیا ہے،۔
الہ اباد کے نواحی گاؤں ڈھکو میں سنگ دل دیور انعام اللہ نے بھابھی پر تعویذ ڈالنے کا الزام لگا کر بھائی کے گھر والوں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ صبح سوئے ہوئے تھے۔ فائرنگ سے 37 سالہ مہوش ،2 سالہ زنیر جاں بحق اور ملزم کا بھائی عظیم اللہ شدید زخمی ہوئے۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا۔ شدید زخمی عظیم اللہ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں