ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا، کراچی میں سپرد خاک

کراچی: مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کو دارالعلوم کراچی کے احاطے میں ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازِ جنازہ مرحوم کے چھوٹے بھائی مفتی تقی عثمانی کی امامت میں ادا کی گئی۔

 نماز جنازہ  میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،  چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی، مولانا اورنگزیب فاروقی کے علاوہ علمائے کرام، مشائخ عظام اور مفتیان کرام کے علاوہ طلبہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ  مفتی اعظم پاکستان ا ور  دارالعلوم کراچی کے رئیس مفتی محمد رفیع عثمانی طویل علالت کے بعد کراچی میں 18 نومبر کو  انتقال فرماگئے تھے۔

یادر ہے کہ  مرحوم  21 جولائی 1936ء کو متحدہ ہندوستان میں واقع دیوبند میں پیدا ہوئے اورتحریک پاکستان کے رہنما مفتی اعظم پاکستان  اور دارالعلوم کراچی کے بانی مفتی شفیع عثمانی کے بڑے صاحب زادے تھے۔ آپ پاکستان کے موجودہ مفتی اعظم اور مشہور درسگاہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے رئیس الجامعہ ہونے کے علاوہ 30 سے زائد کتب کے مصنف، مفسرقرآن اور  فقیہ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں