ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈّونیشیا، زلزلے سے کم ازکم 46 افراد لقمہ اجل، سینکڑوں زخمی

انڈونیشیا  کے مغربی صوبے جاوا میں 5٫6 کی شدت  کا زلزلہ آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق  زلزلے سے کم ازکم 46 افراد ہلاک اور 700 زخمی  ہو گئے ہیں۔

امریکی جیالوجیکل  ریسرچ  سنٹر نے اطلاع دی ہے  کہ جیران  جنگ  شہر سے 18 کلو میٹر  جنوب مغرب میں  رونما ہونے والا  5٫6 کی شدت کے زلزلے کا مرکز   زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

علاقے کے عہدیدار ہرمان سوہیر مان   نے  بتایا ہے کہ ابتک  زلزلے  سے  46 افراد کی اموات اور 700 کےقریب زخمیوں کی  اطلاعات ہیں۔

دارالحکومت جکارتہ میں چند سیکنڈوں تک  جھٹکے محسوس ہونے والے اس زلزلے کے بعد سونامی  کا انتباہ نہیں دیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں