ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی عراق اور شام میں 184 دہشت گردوں کا صفایا کیا جاچکا ہے: حلوصی آقار

قومی دفاع کے وزیر حلوصی آقار  نے بتایا کہ شمالی عراق اور شام میں دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف منظم کیے گئے آپریشن پنجہ کلید  کے آغاز سے اب تک 184 دہشت گردوں کو غیر فعال ر کر دیا گیا ہے۔

حلوصی آقار  نے  ان خیالات کا اظہار ترک مسلح افواج کی کمانڈ کے ساتھ لینڈ فورسز کمانڈ میں آپریشن سینٹر کا دورہ  کرتے ہوئے کیا۔

آقار نے بتایا کہ عراق کے شمال میں قندیل، اسوس،حاقورق  کے علاقوں اور شام کے شمال میں ارپ اسپرنگ، منبیچ، زور غار کے علاقے، تل رفعت، جزرے اور ڈیرک کے علاقوں میں اہداف کو پنجہ کلید  آپریشن سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں، پناہ گاہوں، غاروں کو نشانہ بنایا گیا، انہوں نے بتایا کہ سرنگوں اور گوداموں سمیت 89 اہداف کو تباہ  کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  کی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب حساب لینے کا وقت  آن پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جو کچھ انہوں نے پہلے کیا تھا، ہم ان کو ان تمام مذموم حرکتوں کے لیے ان کو  جوابدہ ٹھہرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن پنجہ کلید  کے آغاز سے اب تک زمینی فائر سپورٹ گاڑیوں اور طیاروں کے ذریعے 184 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کیا جا چکا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تعداد مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں