ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کل 3 روزہ دورے پر ترکیہ جائینگے، شیڈول جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکیہ جائینگے، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، سرکاری دورے کا آغاز  24نومبر بروز جمعرات سے ہو گا۔ 

نجی ٹی وی  کے مطابق  وزیراعظم دورے کے دوران ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ترک قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

 وزیراعظم ترک ہم منصب، ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم روانگی سے قبل ہی اہم تعیاناتی کا فیصلہ کر کے ترکیہ روانہ ہونگے۔ 

وزیراعظم پاک ترک تعاون سے تیار بحری جہاز سمندر میں اتارنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم دورہ ترکیہ میں پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئے فریگیٹ کا افتتاح کریں گے، فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر مشترکا طور پر کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ترکیہ کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردوگان کی جانب سے دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں