ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نابلس شہر پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ  اور دل  پر لگنے والی گولی  کے نتیجے میں   احمد  امجد  شہادے  جان کی بازی ہار گیا ہے ۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ  نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے داخلے کو روکنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں 5 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطین ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے علاقے میں زخمیوں کی عیادت کرنے والے ہیلتھ ورکرز پر بھی فائرنگ کی اور ان میں سے ایک گاڑی گولی کی زد میں آ گئی۔

علاقے میں عینی شاہدین کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق نابلس کے مشرق میں یوسف مقام کے نام سے مشہور مسجد پر غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے دھاوے کے دوران ایک بڑا فوجی دستہ اپنی حفاظت کے لیے ڈوزر لے کر شہر میں داخل ہوا۔

شہر پر چھاپے کی مخالفت کرنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران قابض فوج نے نہتے لوگوں پر براہ راست گولیوں سے فائرنگ کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں