ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف ٹی سی پل سے متصل سروس روڈ بنانے پر کے ایم سی سے جواب طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایف ٹی سی فلائی اوور سے متصل سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست پر بلدیہ عظمی اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایف ٹی سی فلائی سے متصل سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

 کے ایم سی کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح سے کیسز چلے تو عدالتوں پر بوجھ بڑھے گا۔

 عدالتوں میں زیر سماعت کیسے کم ہوں گے؟ 2013 سے کیس چل رہا ہے۔ بتایا جائے، سروس روڈ بنانے سے متعلق ان کا کیا موقف ہے۔

عدالت نے کے ایم سی اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں