ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، حوالدار شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں حوالدار عمر حیات بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کو جواب دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ کے 39 سالہ حوالدار عمر حیات بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔  علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں