ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران جماعتیں جھوٹے بیانیے سے قوم کو بے وقوف بنا رہی ہیں،امیر العظیم

لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ باجوہ فیملی کے اثاثوں سے متعلق خبر بے بنیاد ہے تو متاثرہ فریق عدالتوں میں ہتک عزت کا دعویٰ کرے اور ڈیمجز کلیم کرے۔ حکومت کا انکوائری کروانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اسٹیبلشمنٹ بیانیہ تشکیل دینے کی بجائے ملک کے دفاع پر توجہ دے۔

امیر العظیم نے کہاکہ  قوم جرنیلوں کی جائیدادوں سے متعلق سوال پوچھنے کا حق رکھتی ہے، شہدا کے وارثین اس ملک کے عوام ہیں۔ حکمران جماعتیں جھوٹے بیانیے سے قوم کو بے وقوف بنا رہی ہیں، حکمران اشرافیہ نے مزدوروں کا خون نچوڑا ہے،  مسائل کا حل اسلامی انقلاب ہے۔

امیر العظیم نے کہا کہ حکمران طبقہ مزدوروں کو فاقوں پر مجبور غربت اور حالات کے رحم و کرم پر دیکھنا چاہتا ہے۔ گولڈن ہینڈ شیک، رائٹ سائزنگ کے بعد نجکاری کر کے سب کچھ سیٹھوں کی جھولی میں ڈال دیا جاتا ہے۔ مزدوروں کو اپنے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلندکرنا ہو گی، جماعت اسلامی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں