ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی مداخلت پر پولیس افسران کے تبادلے، پنجاب حکومت سے جواب طلب

interference

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو سیاسی مداخلت پر پولیس افسران کے تبادلوں پر جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت پر ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار وکیل کی استدعا پر مقدمہ کا دائرہ وفاق اور دیگر صوبوں تک وسیع کرتے ہوئے وفاق اورباقی صوبوں سے بھی پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے وفاق اور صوبوں سے گذشتہ آٹھ سالوں میں محکمہ پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے دو ہفتوں میں وفاق اور صوبوں کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں