ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں لڑکی کو حراساں و تنگ کرنے پر اوباش لڑکے گرفتار

   لاہور: گلشن اقبال پولیس نے لڑکی کو مارکیٹ میں حراساں و تنگ کرنے والے اوباش لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی گھریلو ملازمہ مارکیٹ سامان لینے گئی تو اوباش لڑکوں نے حراساں و تنگ کیا، لڑکے موٹرسائیکل پر بیٹھنے کے لیے مجبور کرتے رہے، منع کرنے پر لڑکی کو حراساں کیا اور بال کھینچے۔

ایس پی اقبال ٹان ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان جاوید اور قدیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاون کے مطابق خواتین کو حراساں و زیادتی کرنے و الے  کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں